اقوا ل زریں

فرمان حضرت علی….رزق کے پیچھے اپنا ایمان خراب مت کرو کیونکہ رزق انسان کو ایسے تلاش کرتا ہے جیسے مرنے والے کو موت۔۔۔محمد عامر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بستی سبانی

نا م طالبہ۔ ثانیہ بی بی

جماعت۔ ششم

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمرا نشیب شمالی لیہ۔

EMIS: 32230137

 

سنہری باتیں

ہمارے جانے کے بعد دنیا ویسے ہی قائم و دائم رہے گی جیسے ہمارے آنے سے پہلے تھی۔

ناپسندیدہ انسانوں سے پیار کرو ۔ان کا کردار بدل جائے گا۔

ہمت ہارنا ناکامی کا پہلا قدم ہے۔

نصیحت میں اس وقت تاثیر ہوتی ہے جب کہنے والا با عمل ہو۔

اگر ماں باپ کی دعائیں ساتھ ہوں تو پھر کسی دعا کی ضرورت نہیں ہوتی۔

محنت اور محبت دونوں ہی انسان کو سنوارتے ہیں۔

لاعلمی کا اعتراف بھی نصف علم ہے۔

ایک فقیردریا کے کنارے بیٹھا تھا۔۔۔ کسی نے پوچھا بابا کیا کر رہے ہو؟ فقیر نے کہا انتظار کر رہا ہوں کہ مکمل دریا بہہ جائیں تو پھر پار کروں ۔ اس آدمی نے کہا کیسی بات کرتے ہو بابا ۔۔۔ مکمل پانی بہنے کے انتظار میں تو تم کبھی دریا پار ہی نہیں کر پاؤ گے۔ فقیر نے کہا یہی تو میں تم لوگو کو سمجھا نا چاہتا ہوں کی تم لو گ جو ہمیشہ یہ کہتے رہتے ہو کہ ایک بار گھر کی ذمہ داریاں پوری ہو جائے تو پھر نماز پڑھوں گا، داڑھی رکھوں گا ، حج کروں گا ، خدمت کروں گا۔۔۔ جیسے دریا کا پانی ختم نہیں ہو گا ہمیں اس پانی سے ہی پار جانے کا راستہ بنانا ہے اسی طرح زندگی ختم ہو جائے گی پر زندگی کے کام اور ذمہ داری کبھی ختم نہیں ہوں گے۔۔۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساہو والا

اقوا ل زریں

٭ اگر چاہتے ہو کہ تمہارا نام باقی رہے تو اپنے بچوں کو اچھے اخلاق سکھا ؤ۔

٭ ہا تھو ں کی لکیروں پر نہیں لکیر یں بنا نے والے رب پر بھروسہ رکھیں۔

٭ غصہ بھڑکتی آگ ہے، جو پی گیا اس نے آگ بجھائی اور جو ضبط نہ کر سکا وہ پہلے خود اس میں جل گیا۔

٭اپنی امید و ں کو چھو ٹا کرو، موت کے اچا نک آجا نے سے ڈ رو اور نیک کا م کر نے میں جلد ی کرو۔

٭ پلٹ کر جو اب دینا بیشک غلط ہے لیکن سنتے رہو تو لوگ بو لنے کی حد یں بھول جا تے ہیں!

٭ عقل جیسی کو ئی د ولت نہیں اور جہا لت جیسی کو ئی غر بت نہیں۔

گورنمنٹ گر لز ھا ئی سکو ل چک نمبر 336. ٹی ڈی اے

ایمس کوڈ:30718 322

حضرت علی ….نادان لوگ دولت کے لیے دل کا سکون گنوا دیتے ہیںاور دانش مند دل کے سکون کے لیے دولت لٹا دیتے ہیں

اقوال زریں

٭ تم دنیا میں ہر شخص سے جیت سکتے ہو مگر اس سے کبھی نہیں جیت سکتے جو تمہارے لیے جا ن بو جھ کر ہا ر جائے۔

٭ صبر کر نے سے کو ئی مصیبت با قی نہیں رہتی بے صبری پر کوئی اجرو ثواب با قی نہیں رہتا۔

٭ مسجد کی پہلی صف میں اگر کوئی غریب بیٹھ جا ئے تو اسے اٹھانے کی ہمت کسی با دشاہ میں بھی نہیں یہی ہمارا اسلام ہے۔

حرا الطا ف

کلاس نہم

گورنمنٹ گر لز ھائی سکول چکنبمر 250/ٹی دی اے

ایمس کو ڈ: 32220071

.محمد کاشف گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بستی سبانی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *