images (2)

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی گاؤں میں دو بہنیں رہتی تھیں۔بڑی بہن کو کام کرنا اچھا لگتا تھا جبکہ چھوٹی بہن بہن کو پڑھنے کا شوق تھا ۔بڑی بہن نے چھوٹی بہن سے پوچھا کہ تم گھر میں کام کیوں نہیں کرتی چھوٹی بہن نے جواب دیا  کہ مجھے پڑھ لکھ کر نوکری کرنے کا شوق ہے اس نے اپنی بھن سے وعدہ کیا کہ وہ پڑھ لکھ کر آپ کا ہاتھ بٹائے گی ۔بڑی بہن کپڑے سلائی کر کے اور کھیتوں میں کام کر کے اپنی بہن کے پڑھنے کی ضرورتوں کو پورا کرتی اور اللہ سے دعا کرتی کہ میری بہن کی مرادیں پوری کریں۔آخر کا ر بڑی بہن کی دعائیں اور چھوٹی بہن کی محنت رنگ لائی اور اس کی نوکری لگ گئی ۔بے شک اللہ تعالیٰ محنت کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔بڑی بہن نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اللہ تعالیٰنے اس کی دعائیں پوری کیں ۔چھو ٹی بہن نے اپنی سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا۔

زوہا المٰعیل  جماعت ہفتم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 149 بی  ٹی ڈی اے ،لطیف ماڈل فارم (لیہ)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *