aqwal zarien

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک سلطنت ہوتی تھی، جس میں ایک شہزادہ رہتا تھا۔ مگرشہزادے میں ایک بہت بری عادت تھی کہ وہ ہربات پر جھوٹ بولتا تھا۔ بادشاہ اورملکہ شہزادےکی ا س عادت سے پریشان تھےاور  وہ شہزادے کی یہ عادت چھڑوانا چاہتے تھے۔  بادشاہ کے وزیر کو ایک ترکیب سوجھی۔ شہزادے کو اپنے والدین سےبہت پیار تھا۔ وہ ایک پل بھی ان کے بغیر نہیں رہ سکتا تھا۔  اگلے دن جب بادشاہ اور ملکہ ایک ساتھ بیٹھے ہوۓتھےتوکچھ لوگوں نے انھیں شہزادے کے سامنے اغواہ کر لیا۔ شہزادہ بھاگا اور سب کو اس بارے بتایا، لیکن شہزادے کی جھوٹ بولنے کی عادت کی وجہ سے کسی نے  بھی شہزادے کی بات  کا یقین نہ کیا۔ شہزادہ رونے لگا  اور وزیر سے کہا کہ اگر اس  کے والدین کو کچھ ہوا تو اس کے  ذمہ دار آپ سب  لوگ ہوں گے۔  تو وزیر نے کہا کہ اس کے ذمہ دار ہم نہیں آپ خود ہوں گے۔ اگر آپ جھوٹ نہ بولتےہوتے  توآج سب آپ کا یقین  کرتے اور آپکے والدین آپکے ساتھ ہوتے۔   شہزادہ  یہ سن کہ غمزدہ ہوگیا اور  رونے لگا۔   شہزادے نے آئندہ جھوٹ بولنے سے توبہ کرلی۔  اتنے میں بادشاہ اور ملکہ، شہزادے کے سامنے آگے  ۔  شہزادہ انہیں دیکھ کر بہت خوش ہوا۔ بادشاہ نے شہزادے کو بتایا کہ ہم نے اسے سبق سکھانے کے لیے یہ سب کیا۔ تاکہ آپکی جھوٹ بولنے کی عادت چھوٹ سکے اور آپ کو علم ہوسکے کہ یہ عادت کتنی خطرناک ہے۔

نتیجہ:کبھی جھوٹ مت بولو

Govt. Girls High School Chowk Azam (Layyah)

EMIS CODE: 32230033

STORY WRITER: SEHAR ANEES

CLASS: 9th

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *