teacher poem in urdu

ہمارے استاد۔                                                                          

کتنی محنت سے پڑھاتے ھیں ہمارے استاد

ہم کو ہر علم سکھاتے ہیں ھمارے استاد

توڑ دیتے ہیں جہالت کے اندھیروں کا طلسم

علم کی شمع جلاتے ہیں ھمارے استاد

منزل علم کے ھم لوگ مسافر ھیں مگر

راستہ ہم کو دکھاتے ہیں ہمارے استاد

زندگی نام ہے کانٹوں کے سفر کا لیکن

راہ میں پھول بچھاتے ہیں ہمارے استاد

دل میں ھر لمحہ ترقی کی دعا کرتے ہیں

ہم کو آ گے ہی بڑھاتے ہیں ہمارے استاد

سب کو تہزیب وتمدن کا سبق دیتے ہیں

ہم کو انسان بناتے ہیں ہمارے استاد

ہم کو دیتے ہیں بہر لمحہ پیام تعلیم

اچھی باتیں ہی بتاتے ہیں ہمارے استاد

خود تو رہتے ہیں بہت تنگ و پریشان مگر

دولت علم لٹاتے ہیں ہمارے استاد

ہم پہ لازم ہے کہ ہم لوگ کریں ان کا ادب

کس محبت سے بڑھاتے ہیں ہمارے استاد

از کیف احمد

فریدہ بانواے ٹی

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلہ قاضی لیہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *