بچوں کی نظمیں
وہ عبا دت ہی کیا
وہ راحت ہی کیا جس میں سکون نہ ہو۔
وہ حکومت ہی کیا جس میں انصاف نہ ہو۔
وہ زبان ہی کیا جس میں اخلاق نہ ہو۔
وہ پردہ ہی کیا جس میں حیا نہ ہو۔
وہ کامیا بی ہی کیا جس میں شکر نہ ہو۔
وہ موت ہی کیا جس میں شہادت نہ ہو۔
وہ پھول ہی کیا جس میں خو شبو نہ ہو۔
وہ چراغ ہی کیا جس میں روشنی نہ ہو۔
وہ عبادت ہی کیا جس میں سکون قلب نہ ہو۔
وہ رزق ہی کیا جو حلال نہ ہو۔
شمسہ بی بی
کلاس ہفتم
گورنمنٹ گر لز ہائی سکول چکنمبر 250/ٹی ڈی اے
ایمس کوڈ: 32220071
سکول نام:۔ گورنمنٹ گرلزہایئرسیکنڈری سکول لدھانہ لیہ
ایمس کوڈ:۔ 32230046
کلاس:۔
”نظم“
1. گھٹا اک پہاڑوں سے بطحا کے اُٹھی
پڑی چار سو یک پے یک دھوم سے چلی
2. کڑک کے اور دمک دور دور اُس پہنچی
جو ٹیگس پہ گرجی تو گنگا پہ برسی
3. رہے اِس سے محروم آبی نہ خاکی
ہری ہو گئی ساری کھیتی خدا کی
4. ہوا کعبہ آباد سب گھر اُجڑ کر
جمے ایک جا سارے دنگل بچھڑ کر
5. ہر ایک مے کدے سے بھرا جاکے ساغر
ہر ایک گھاٹ سےسیراب ہوکر
6. کہ حکمت کو اِک گم شدہ لال سمجھوں
جہاک پاواپنا اسےمال سمجھوں
7.زمانے میں پھیلائی توحید مطلق
لگی آنے گھرگھرسے آواز حق حق
8.یہ زمانہ کہ مشکل بہت ہے سبق
برا ہے مگر اضطراب اور قلق
9.دوبارہ پڑھو،پھر پڑھوں ہرورق
پڑھتے جاوٗں جب تک ہےباقی دمق
10.ہر ایک ملک میں پھیلی اْن کی
امارت ، ہر ایک قوم نے اْن سے سیکھی تجارت
11. اْنھی کے ہیں سب نے پہ چہرے اْتارے
اْسے کے قافلے کے نشاں ہیں یہ سارے
12. جو بیٹھے ہوئے تھے وہ چلنے لگے ہیں
وْرم جاکے ٹحنوں سے ٹلنےلگے ہیں
چاند روشن چمکتا ستارہ رہے
چاند روشن چمکتا ستارہ رہے
سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے
اس جھنڈے سے اب قوم کی لاج ہے
اس جھنڈے پہ سب کی نظر آج ہے
جان سے کیوں نہ ہم کو یہ پیارا رہے
چاند روشن چمکتا ستارہ رہے
سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے
اپنی عزت کا غیرت کا ہے یہ نشان
یہ ہمارا ہے ہم اس کے ہیں پاسبان
ثمینہ بی بی
جما عت ششم
گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول چک ٢٨٤ ٹی ڈی اے لیہ
ما ں کے بارے میں اچھی با ت
خدا کا ایک روپ ما ں بھی ہے
اللہ تعالی فر ما تے ہے جو کو ئی خدا کو
دیکھنا چا ہتا ہے وہ صبح کو اٹھ کہ اپنی
ہنستی ماں کا چہرہ دیکھ لے تو اسے حج کا
ثواب ملتا ہے۔
ما ں کی ایک دعا جنت بنا دے گی
خو د روۓ گی مگر تجھے سلا دے گی
کبھی بھول کر اپنی ماں کا دل نہ دکھانا
ماں کی ایک بد عا پورا عرش ہلا دے گی۔
ماں جنت کا پھول ہے۔
پیار کرنا اس کا اصول ہے۔
تو صیر فاطمہ
کلاس ہفتم
گورنمنٹ گر لز ھائی سکول چکنمبر 250/ٹی ڈی اے
ایمس کوڈ: 32220071
پیارے پیارے بچے ہیں ہم
بچے من کے سچے ہیں ہیں
ماں باپ کے راج دلارے ہیں
اساتذہ کی آنکھ کےتارے ہی
بڑوں کی عزت کرتے ہیں
بچوں سے پیار کرتے ہیں
کام کے وقت پے کام کریں
امی ابو کے خواب پورے کریں
بڑے بڑے ہم کام کریں گے
ملک کا روشن نام کریں گے
مریم عباس
جماعت ششم
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول 283
ٹی ڈی اے لیہ
دیکھو بچو بادل آءے
ساتھ میں اپنے بارش لاءے
بارش میں کہ خوب نہا ءیں گے
پا نی میں کشتیاں چلاءیں گے
امی پکوڑے بناءیں گی
ساتھ میں چاءے لاءیں گی
الله جی اب بارش دے دے
رحمت والی بارش دے دے
حورین سرور
جماعت ششم
گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول
چک 283
ٹی ڈی اے لیہ
خُدا دیکھ رہا ہے
کسی گاؤں میں عبدالرحمٰن نامی ایک شخص رہتا تھا جس کے تین بیٹے تھے۔ ایک دن عبدالرحمٰن نے اپنے تینوں بیٹوں کو بلایا اور انہیں ایک ایک سیب دیا۔ اس نے اپنے بچوں سے کہا کہ یہ سیب کسی ایسی جگہ جا کر کھاؤ جہاں تمہیں کوئی بھی نہ دیکھ رہا ہو۔ جو ایسا کرے گا میں اسے بہت سارا انعام دوں گا۔
تینوں بیٹے اپنے والد کو خداحافظ کہہ کر اپنے گھر سے روانہ ہوئے۔ دوسرے دن عبدالرحمٰن نے پھر اپنے تینوں بیٹوں کو بلایا اور ان سے باری باری پوچھا۔ سب سے پہلے اپنے بڑے بیٹے واجد سے پوچھا کہ کیا تم ایسی جگہ سیب کھانے میں کامیاب ہوگئے جہاں تمہیں کوئی نہ دیکھ رہا ہو۔ واجد نے جواب دیاکہ الحمدللہ ابا جان! میں نے اسے درخت کے پیچھے چھپ کر کھایا ۔ وہاں مجھے کسی نے نہیں دیکھا۔ پھر عبدالرحمٰن نے دوسرے بیٹے سلیم سے پوچھا کہ ہاں بھئی سلیم! تم بتاؤ تم کامیاب ہوگئے؟ سلیم نے بتایا کہ جی ابا جان میں نے رات کے اندھیرے میں کمرہ بند کرکے سیب کھایا۔ عبدالرحمٰن نے تیسرے بیٹے یوسف سے پوچھا کہ ہاں بھئی، تم کامیاب ہو گئےسیب کھانے میں؟ یوسف نے بتایا کہ ابا جان میں نے کسی کتاب میں پڑھا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ناموں میں ایک نام “الواسع” ہے جس کا مطلب ہے کہ ہر حال میں ہر ایک کو دیکھنے والا۔ میں نے بہت تلاش کیا مگر مجھے کوئی ایسی جگہ نہ ملی جہاں مجھے میرا اللہ نہ دیکھ رہا ہو۔
عبدالرحمٰن اپنے چھوٹے بیٹے کی بات سن کر بہت خوش ہوا اور اسے بہت انعام دیا۔
پیارے بچو! اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچیں اور اللہ تعالیٰ کے تمام احکامات پر عمل کریں جس سے اللہ آپ سے راضی ہو اور آپ کو دینا و آخرت میں راحت و سکون عطا کرے۔
ماہم نورین
ہشتم
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 336/TDA (لیہ)