image-97

ہنسنا منع ہے

استاد شاگرد سے ۔ جس آدمی کو سنائی نہ دے اس کو انگلش میں کیا کہیں گے؟

شاگرد ۔ جو مرضی کہ دو۔ اس کو کونسا سنائی دے گا۔

باپ نے بیٹے کو مارنے کے بعد کہا ۔

بیٹا۔ میں تمہیں اس لیے مارتا ہوں کہ مجھے تم سے محبت ہے۔

بیٹا۔ کاش میں بھی آپ کی محبت کا جواب محبت سے دے سکتا۔

گائے کی کھال کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟

سردار

وہ گائے کو ایک جگہ رکھتی ہے۔

محمد کامران جماعت دہم

گورنمنٹ سیکنڈری سکول نور جگ والا

نام طالبہ: سحرہ خادم کلاس ششم

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمرا نشیب شمالی لیہ

EMIS: 32230137

مسکراہٹ کے پھول

1۔ایک شخص کو مذاق کرنے کی بہت عادت تھی۔ ایک دفعہ اس نے اپنے ایک دوست کو امریکہ خط بھیجا۔ جس میں صرف یہ تحریر تھا میں خیریت سے ہوں۔ چند روز بات امریکا سے ایک بھاری پارسل موصول ہوا۔ جسے چھڑانے کے لیے اسے کافی پیسے ادا کرنے پڑے۔ پارسل کھولا تو اس میں ایک بڑا پتھر نکلا۔جس پر ایک چٹ لگی تھی۔ آپ کی خیریت کی اطلاع پا کر دل پر سے فکر کا یہ بھاری پتھر اتر گیا۔

2۔ایک صاحب مسلسل بے روزگاری سے تنگ آ گئے تو اپنی بیوی سے بولےحالات بہت خراب ہوگئے ہیں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔ ایسا کرتے ہیں کہ بچوں کو ان کے نانا نانی کے پاس چھوڑ دیتے ہیں۔ تم میکے چلی جانا۔ رہی بات میری تو میں اپنے سسرال چلا جاؤں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *