mobile-technology-kids-children

موبائل فون ایک اہم اور جدید ترین ایجاد ہے دینا میں ہر چیز کے فوائد اور نقصانات ہیں اسی طرح جہاں موباہل فون کے فوائد ہیں وہاں نقصانات بھی ہیں موبائل کے زیادہ استعمال سے آنکھیں متاثر ہوتی ہیں نظر اور بینائی جیسی نعمت کی حفاظت ضروری ہے۔

ہر وقت موبائل فون پر لگے رہنے سے قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے اس طرح قوم کا بشتر وقت تعمیریکاموں میں صرف ہونے کی بجائے راہیگاں جاتا ہے اکثر بچے موبائل فون میں گیمز کھیلتے رہتے ہیں اور پڑھنے کا وقت بھی گیمز میں صرف کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے طلبا فیل ہو جاتے ہیں ۔

موبائل فون میں مگن ہو کر لوگ  خیالات کی دنیا میں چلے جاتے ہیں موبائل فون کا غلط استعمال نوجوان نسل کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے ۔

جہاں موبائل رابطہ کا ذریعہ ہے وہاں اس کا غلط استعمال بھی ہو رہا ہے بعض لوگ دوسروں کو تنگ کرنے کیلے غلط نمبرزپر کال کرتے ہیں اور ایس ایم ایس کرتے ہیں جس سے طلبا کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے۔

کالنگ پیکجز کی وجہ سے رانگ نمبرز پر لوگوں کو تنگ کرنا جو کہ بُری بات ہے۔

بعض اوقات موبائل پر جھوٹی خبر دے کر لوگوں کو پریشان کیاجاتاہے۔

موبائل فون  پر بلاضرورت گفتگو کرنے سے شخصیت کا غلط تاثر پڑتا ہے۔ کمرہ امتحان یا ملازمت کے لیے ہونے ٹیسٹوں میں موبائل فون سے نقل کی جاتی ہے اس لیے ایسی جگہوں پر موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

ہم موبائل فون کا صحیح استعمال کرکے  ان بری عادتوں سے بچ سکتے ہیں

۔

نام :                                   رمشاء بی بی

کلاس:                                        دہم

مضمون:                             ” موبائل فون کے نقصانات”

GGHS 121 tda Layyah32230049

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *