اچھی باتیں

1۔ یاد رکھیں کہ عقل مند کو عقل مند بےوقوف ہی بناتا ہے۔

2۔انسان کو انسان کی پہچان حیوان ہی کرواتا ہے۔

3.لفظوں کے تیر چلانے سے پہلے دیکھ لیجئے درست ہے بھی یا نہیں۔

4۔اپنی جیت پر فخر کرو غرور نہیں کیونکہ تمہیں جیت بھی کسے کے ہارنے پر ملتی ہے۔

5۔زہر سے کڑوہ وہ سچ ہوتا ہے جسے پینے کے بعد بھی انسان زندہ رہتا ہے۔

6۔دنیا ایسا لفظ ہے جسے پا کر انسان سب کچھ کھو دیتا ہے تو کیوں نہ سب کچھ کھونے کی بجائے اس دنیا کو ہی کھو دیا جائے۔

7۔کسی بھی چیز کو دیکھ کر خواہش کرو حسرت نہیں کیونکہ جو آپ کی نصیب میں ہے وہ بغیر ملے آپ اس دنیا سے نہیں جا سکتے۔

8۔ نیند آدھی موت اور موت مکمل نیند۔

9۔ اچھے دوست کا ہاتھ کبھی مت چھوڑنا خواہ وہ تمہیں چھوڑے۔

10۔کمزور ہے وہ شخص جو دوست نہ بنا سکے اور اس لیے بھی کمزور وہ شخص ہے جو بنا ہوا دوست کھو دے۔

11۔ زندگی کی سب سےسچی بات قبرستان کے باہر لکھی ہوئی تھی کہ منزل تو میری یہی تھی بس زندگی گزر گئ یہاں آتے آتے۔

12۔ خاموشی ایسا درخت ہے جس پر کڑوا پھل نہیں لگتا۔

13۔اپنی سوچ کو پانی کے قطروں کی طرح شفاف رکھوکیونکہ قطرےقطرے سے دریا بنتا ہےاور سوچ سے کردار۔

14۔نفرت کو ہزار موقع دو کہ وہ محبت بن جائے لیکن محبت کو ایک موقع بھی نہ دو کہ وہ نفرت بن جائے۔

15۔ اپنے اخلاق اور کردار سے لوگوں کو ایسے متاثر کرو جیسے سورج اپنی کرنوں سے ساری دنیا کو متاثر کرتا ہے۔

سکول نام:۔ گورنمنٹ گرلزہایئرسیکینڈری سکول لدھانہ لیہ

ایمس کوڈ:۔ 32230046

کلاس:۔ th-B8                   نام طلبہ      بسمہ الطاف 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *