poems of children

محمد ذیشان

جماعت نہم (ای)

گورنمنٹ ہائی سکول فتح پور

ہماری جان پاک وطن پاکستان

ہماری شان پاک وطن پاکستان

قائد کی ہمت سے آزاد ہیں ہم
ہمارا گلستان ، پاک وطن پاکستان  
بنایا ہے تجھے شہادتیں دے کر
ہمارا مان، پاک وطن پاکستان
تیری زمین کو دشمن سے چھین لے گئے
ہے قائد کا فرمان، پاک وطن پاکستان
لا اِللہ اِلا اللہ
ہے تیرا مطلب، پاک وطن پاکستان
محمد رسول اللہ
ہے دستور ریاست تیرا پاک وطن پاکستان
ذیشان یہ نعمت ہے خدا کی ہمارے لیئے

تو ہمارا گلستان، پاک وطن پاکستان

اقبا ل کے اعشار

٭ اقبا ل نے کیا خوب کہا ہے

قوت عشق سے ہر پست کو بالا کر دے

دہر میں اسم محمدﷺ سے اجا لا کر دے

٭خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقد یر سے پہلے

خدا بندے سے پو چھے بتا تیری رضا کیا ہے۔

٭ نہیں نا امید اقبال اپنی کشت ویراں سے

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے سا قی

صائمہ اصغر

کلاس ہشتم

گورنمنٹ گرلز ھائی سکول چکنمبر 250/ٹی ڈی اے

ایمس کو ڈ: 32220071

استاد کی عظمت

قابل تعظیم ہر استاد ہے

قوم کی رکھتا وہی بنیاد ہے

ہے وجود استاد سے ہر اہلیت

اس کے دم سے ساری استعداد ہے

احترام استاد کا کرتا ہے جو

وقت سے بھی ملتی اس کو داد ہے

بستے ہیں دل میں میرے استاد سب

ان کے دم سےیہ نگر آباد ہے

میری عظمت میرے استادوں سے ہے

ان کے کرم سے دل میرا بھی شاد ہے

اے خدا !استاد میرے شاد ہوں

میرے لبوں پر یہی فریاد ہے

ٹیچر نام :مدیحہ اعجاز

عہدہ: ای ایس ٹی(ڈی ایم)

سکول نام: گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 137ٹی ڈی اے لیہ

ایم ایس کوڈ:32230047

زندگی(نظم)

زندگی کا اخراج دینا ہے

جانے کیا کیا حساب دینا ہے

بیت جاتی ہے عمر یوں جیسے

آگے بس ہم نے جواب دینا ہے

اے زمانے ذراتوقف کر

اور کتنا عذات دینا ہے

جاگتی آنکھوں پہ بوجھ رکھا ہے

کوئی لے لے تو خواب دیناہے

میرے گماں میں جو حقیقت ہے

اس نے تو بس سراب دینا ہے

زندگی کا اخراج دینا ہے

جانے کیا کیا حساب دینا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *