شوگر اور جگر پر چربی دونوں میں سے ایک بیماری لگ جائے تو دوسری

اگر یہ ارٹیکل پڑھ لو گے تو ہی آپ شوگر سے بچ سکتے ہیں

شوگر اور جگر پر چربی دونوں بیماری کے لاحق ہونے کی وجوہات بھی ایک جیسی ہیں

۔ وزن میں زیادتی

۔ جسمانی ضروریات سے زیادہ کھانا جو اضافی چربی کی صورت میں جگر پر سٹور ہوتا رہتا ہے

۔ غیر فعال طرز زندگی

۔ جسم کا وزن ٹھیک ہونا لیکن پیٹ کے گرد زیادہ چربی جگر پر چربی کی اہم علامت ہے

شوگر ہائی رہتی ہے تو جگر پر چربی چڑھنے لگتی ہے

اسی طرح اگر آپ جگر پر چربی جیسے مسلے کا شکار ہیں تو جسم میں انسولین کے خلاف مزاحمت پیدا ہو گی جو شوگر ہونے کی اہم وجہ ہے اس کے علاوہ ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول بھی لاحق ہو سکتے ہیں

جگر پر چربی کی علامات میں

۔ زرد رنگت

۔ گہرے رنگ کا پیشاب

۔ جسم پر خارش

۔ الٹی میں خون

۔ بہت زیادہ تھکاوٹ اور کمزوری

وغیرہ شامل ہیں

جگر پر چربی کو عام طور پر بغیر ادویات کے اچھے طرز زندگی کے ساتھ کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ مریض کا غذائی پرہیز اور واک ایکسرسائز اس معاملے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں

شوگر کی علامات میں بار بار پیشاب آنا، زبان لکڑی کی طرح سوکھنا ، وزن میں بغیر کسی کوشش کے کمی اور بہت زیادہ بھوک لگنا شامل ہیں

پری ذیابطیس سٹیج پر شوگر کو ریورس کیا جا سکتا ہے جبکہ اچھے طرز زندگی اور معالج کی رہنمائی سے تشخیص شدہ شوگر کے مریض شوگر پر مکمل کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں

اپنی خوراک صاف ستھری رکھیں

واک ایکسرسائز کی عادت اپنائیں

مستند معالج کے ساتھ رابطے میں رہیں

میڈیکل سپیشلسٹ اور ماہر ذیابیطس ڈاکٹر سے آن لائن کنسلٹیشن کے لیے ابھی کمنٹس میں لکھیں

ٹیم آپ کو تفصیلات فراہم کر دے گی

ٹرائی گلیسرائڈز Triglycerides یعنی خون میں چربی انڈے گوشت دیسی گھی کھانے سے نہیں بڑھتی۔

یہ کاربوہائیڈریٹس یعنی گندم چاول چینی آلو سموسے کھانے سے بڑھتی ہے۔

انہی غذاؤں سے شوگر بڑھتی ہے، انہی سے کولیسٹرول بڑھتا ہے، انہی سے ٹرائی گلیسرایڈز بڑھتے ہیں

یہ تمام بیماریاں انسولین کی زیادتی سے پیدا ہوتی ہیں

ان کے علاج سے پہلے انسولین مزاحمت کا علاج کریں

ایسی غذائیں کھائیں جو انسولین مزاحمت کم کریں

کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں کم کھائیں

واک ورزش کریں

صحت مند نیند لازمی لیں

ذہنی دباؤ سے دور رہیں

مسلسل قطرہ قطرہ پانی پڑتا رہے تو پتھر جیسی چیز میں سوراخ کر دیتا ہے

دیمک کے انتہائی باریک کیڑے دھیرے دھیرے اپنے سے کئی ہزار گنا بڑے، لکڑی کے ٹکرے کو کھا جاتے ہیں

اس لیے تسلسل کی طاقت کو کبھی نظر انداز مت کریں

وہ عمل جو تسلسل سے دہرایا جائے ایسے ایسے بڑے کام کر جاتا ہے جو بظاہر ناممکن لگتے ہیں

اسی طرح خون میں شوگر کا بار بار ہائی ہونا تسلسل سے جاری رہے جسم کو اندر ہی اندر ڈھانے لگتا ہے

انسان کہتا ہے 250 تک شوگر چلی گئی چلو کوئی نہیں خیر ہے۔

لیکن یہ ہی تسلسل سے زیادہ رہے گی تو خیر نہیں رہے گی۔

پرانی شوگر کے مریض دل ، گردے ، آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ اچانک شوگر بڑھنے سے یہ مسئلہ ہو گیا

اچانک شوگر بڑھنے سے بھی یہ مسائل ہوتے ہیں لیکن زیادہ تر کے دل گردے آنکھوں کو گھن لمبے عرصے سے ہائی شوگر کے تسلسل نے لگایا ہوتا ہے

اپنی شوگر کو نارمل سطح پر برقرار رکھنے کے لیے اپنی خوراک سے میٹھا مکمل نکال دیں۔۔اناج انتہائی کم کر دیں۔ پھلوں یا سبزیوں کے جوس مت پئیں۔ زیادہ پانی پئیں صحت مند خوراک کھائیں

Users Comments :

ڈاکٹر صاحب، شوگر کے مریض کا دل کچھ کھانے سے خراب ہو جائے تو اس کا کیا علاج ہے؟