گرمیوں میں شوگر سے متعلقہ مسائل سے بچنے کے لئے یہ ٹپس مددگار ثابت ھو سکتی ھیں

These tips can be helpful to avoid sugar related problems in summer

شوگر سے بچنے کیلےٹپس اور ہدایات

یہ کچھ بنیادی ٹپس ہیں جن کا خیال رکھ کے آپ شوگر سپائک اور گرمی کے اثرات سے بہت حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔

میٹھے افراد کے لئے گرمی کا موسم مشکل ثابت ہوتا ہے۔ کیونکہ گرمی اور حبس بلڈ شوگر لیول اور انسولین کی مؤثر کارکردگی کو متاثر کرتے ہیں۔

گرمیوں میں شوگر سے متعلقہ مسائل سے بچنے کے لئے یہ ٹپس مددگار ثابت ہوتی ہیں

۔ پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔ پانی خوب پئییں اور میٹھے مشروبات سے پرہیز کریں

۔ کسی جسمانی سرگرمی یا باہر وقت گزارنے کے بعد شوگر ضرور چیک کریں

۔ جسمانی سرگرمیوں کے لئے ٹھنڈے وقت کا انتخاب کریں

۔ گرمی اور حبس کے حساب سے ورزش اور واک

۔ گرمی لگنے کی علامات جیسے چکر, متلی, سر درد, تھکاوٹ کا دھیان رکھیں۔ علامات طول پکڑ لیں تو ڈاکٹر کو بتائیں

۔ باہر جانے کے لئے شوگر کی ادویات وغیرہ کو کولر میں رکھیں

۔ کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ وقت ٹھنڈی جگہ پر رہیں

۔ براہِ راست سورج اور دھوپ میں نہ رہیں

۔ گرمی سے بڑھنے والی انسولین حساسیت سے بچنے کے لئے ڈاکٹر سے اپنی ادویات کی ڈوز اور شیڈول نئے سرے سے سیٹ کروائیں

یہ کچھ بنیادی ٹپس ہیں جن کا خیال رکھ کے آپ شوگر سپائک اور گرمی کے اثرات سے بہت حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ماہرِ ذیابیطس اور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر سے آنلائن کنسلٹیشن کے لئے کمینٹس میں لکھیں Yes

ٹیم آپ کو تفصیلات فراہم کر دے گی۔

نوسرباز آجکل صحت کے میدان میں سادہ لوگوں کو لوٹنے میں سرگرم عمل ہیں

کچھ نان ڈاکٹر اور نوسرباز آجکل صحت کے میدان میں سرگرم عمل ہیں۔ نہ ڈاکٹر، نہ نیوٹریشنسٹ اور معصوم دکھے ہوئے مریضوں کو پھانسنے کیلئے اپنا ٹائٹل بھی ماہر زیابیطس سے کچھ ملتا جلتا رکھ لیا

ماضی میں نوجوانوں کو ٹریننگز اور سی وی بنا کے دینے کے نام پہ لوٹنے کے بعد جب بدنام ہوگئے تو صحت کے میدان میں کود پڑے۔ فرماتے ہیں 18 سال بعد آخر انہوں نے دواؤں سے چھٹکارے کا کوئی طریقہ ایجاد کیا ہے (ویسے 18 سال ڈاکٹرز کے علاج اور دواؤں سے ہی انہوں نے اپنے گردے، دل اور اعضاء محفوظ رکھے) معصوم لوگوں سے وہ طریقہ بتانے کے 20 ہزار روپے ایٹھتے ہیں۔ سنیں وہ طریقہ کیا ہے۔۔۔۔ روٹی چاول چھوڑ دو اور دوائیں بھی چھوڑ دو۔ مزید تفصیلات اور اس طریقے کے نتائج آج کے ویبینار میں شئیر کریں گے

کئی معصوم مریض ان کی بات پر عمل کرکے ICU تک پہنچ گئے اور کئی جان کی بازی ہارتے ہارتے رہ گئے۔ کئی غریب قرضے لے کر اور اپنی موٹرسائیکل اور بیوی کی بالیاں بیچ کر ان کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں

یہ صاحب چونکہ سیلز پرسن ہیں تو چرب زبانی سے لوگوں کو پھانس لیتے ہیں۔ دھڑلے سے بتاتے بھی ہیں کہ میں سیلز کا بندہ ہوں۔ پھر بھی جیبوں سے پیسے نکلوا لیتے ہیں۔ بندے کو بہت بعد میں پتہ چلتا کہ یہ میرے ساتھ ہوا کیا

کوئی زیادہ بولے تو پیسے واپس کرکے یا منت ترلہ کرکے منہ بند کرا دیتے ہیں۔ پیسے دینے کے بعد بھی اگر کوئی بولے کہ آپ غلط کر رہے ہیں تو انہیں گروپ سے نکال دیتے ہیں کہ ان کے جھوٹوں کا بھانڈا نہ پھوٹ جائے۔ سارا دن جیسے ہی کوئی اس غلط پریکٹس پر آواز بلند کرے اپنے پیج سے بلاک کر دیتے ہیں۔ مارکیٹ میں اپنے ایجنٹ رکھ چھوڑے ہیں جو بتاتے ہیں کہ ہماری دوا انہوں نے چھڑوائی ہے۔ دراصل ہر پیشنٹ سے ان ایجنٹس کو بھی شئیر ملتا ہے

پچھلے دنوں ‘مرہم’ کے خلاف لکھ رہے تھے۔ ماضی میں بھی کسی نہ کسی مشہور عزت والے آدمی یا پلیٹ فارم کے ساتھ کوئی پنگا لے کر یا controversial بات کرکے اپنی reach بڑھاتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ کبھی تو اس حد تک گزر جاتے ہیں کہ لوگوں کی پرسنلٹی پر پرسنل اٹیک اور انتہائی غیر ذمہ دار کمنٹری کرنے سے بھی نہیں چوکتے۔ الغرض ان کو مشہوری چاہئیے کیونکہ ان کا خیال ہے ‘بدنام اگر ہونگے تو کیا نام نہ ہوگا’

ایسے لوگ کبھی کسی میدان میں معصوم افراد کو ٹھگ رہے ہوتے ہیں کبھی کسی میدان میں۔۔۔

لیکن پیسے کی خاطر کسی کی صحت اور زندگی کے ساتھ کھیل کھیلتے دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے

ہماری ٹیم انتہائی پروفیشنل اور درد دل رکھنے والی ہے۔ ہم نے لوگوں کی جان خطرے میں ڈالنے والی تمام کوئیکری پریکٹسز کے خلاف آواز بلند کی ہے

ہماری اللہ سے دعا ہے اور آپ سے بھی دعا کی استدعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری ٹیم کی جان و عزت کی حفاظت فرمائے

شوگر کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو کچھ باتوں پر عمل کرنا اور کچھ کا چھوڑنا لازمی ہے

ایک اچھے ڈائٹ پلان پر عمل کریں۔

کسی بھی قسم کی صحتمند جسمانی ایکٹیویٹی ضرور رکھیں۔ ورزش, واک, تیراکی, کوئی جسمانی کھیل۔

باقاعدگی سے شوگر لیول چیک کریں۔

ڈاکٹر کے بتائے ہوئے طریقے سے وقت پر ادویات لیں۔

خوب پانی پئییں۔

7 سے 8 گھنٹے کی پر سکون نیند ضرور لیں۔

باقاعدہ چیک اپ کروائیں۔

کھانا نہ چھوڑیں۔ بہت وقت کھائے بغیر نہ رہیں۔

پروسیسڈ فوڈ نہ کھائیں۔

میٹھا, بہت زیادہ نمک تیل چربی والے کھانے نہ کھائیں۔

میٹھے مشروبات اور سافٹ ڈرنکس نہ پئییں۔

تمباکو نوشی نہ کریں۔

پاؤں کے کسی زخم یا انفیکشن کو نظرانداز نہ کریں۔

ڈاکٹر سے مشورہ کئے بغیر کوئی سخت ورزش نہ کریں۔

لو یا ہائی شوگر کی علامات کو اگنور نہ کریں۔

ذیابیطس کے بہترین کنٹرول کے لئے آپ کا فعال اور باخبر رہنا بہت اہم ہے۔