آپ بیتی ایک کتاب کی

0
image-5

ایک کتاب کی آپ بیتی

کتاب کی آپ بیتی میں ایک پرانی کتاب ہوں چند سال پہلے میرے مصنف نے مجھے انتہائی اپنائیت سے لکھا میرے مصنف بہت قابل انسان تھے .

انہی کی وجہ سے میں وجود میں ائی میرے مصنف نے مجھے شاید کرایا اور میں ایک خوبصورت شکل و صورت کی مالک بنی اور پھر مجھے ایک دکان پر فروخت کر دیا گیا جہاں میں دکان کی سب سے پہلی بکری کی زینت بنی.

ایک طرف مجھے اپنے مالک سے جدا ہونے کا غم تھا لیکن دوسری طرف علم سے بھری دوسری کتابوں کی ساتھی بننے پر خوشی بھی تھی وہاں بہت اچھی اچھی کتابیں تھیں میری ان سے بہت اچھی دوستی ہو گئی .

کچھ دن بعد ایک لڑکا ایا اس نے مجھے خرید لیا اور اپنے گھر لے گیا مجھے ڈر تھا کہ میں صرف ایک الماری کی زینت بن کر رہ جاؤں گی لیکن ایسا نہ ہوا لڑکے نے مجھے بہت شوق سے پڑھا مکمل پڑھنے کے بعد اس نے مجھے اپنی بہن کو دے دیا اور اس طرح باری باری تمام گھر والوں نے مجھے پڑھا اور بہت سراہا اور مجھ سے حاصل ہونے والے سبق پر عمل کیا.

بیسں سال بیت گئے میرا مالک ایک بڑا اور کامیاب ادمی بن گیا میں اج بھی اس کی پسندیدہ کتاب ہوں وہ جب بھی پریشان ہوتا ہے میرا مطالعہ کر لیتا ہے اور پھر سنبھال کر رکھ دیتا ہے میں اج بھی اس کی بک ریڈ کی زینت ہوں اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں اس کی کامیاب و کامران زندگی کی ضمانت ہوں

ٹی وی ریموٹ کی آپ بیتی کلک کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *