ایک دلچسپ کتاب کی آپ بیتی

0
image-6

آپ بیتی کی تعریف

آپ بیتی لکھنا نہایت دلچسپ کام ہے آپ بیتی تھوڑی سی کوشش توجہ اور دلچسپی سے بہت اچھی آپ بیتی تحریر کر سکتے ہیں.

یاد رکھیے آپ بیتی جاندار اور بے جان دونوں چیزوں کی لکھی جا سکتی ہے بس یہ خیال رکھیے کہ اپ اتنی مکمل طور پر اس چیز کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی کر رہی ہو جس کیآپ بیتی تحریر کر رہے ہوں.

آپ بیتی تعارف کے ساتھ شروع کی جاتی ہے اور اختتام پر ایک پیغام دیا جاتا ہے کہ کس طرح کسی چیز کا خیال رکھا جائے.

مجھ سے ملیے میں ایک کتاب ہوں جسے پڑھ لکھ کر لوگ عالم فاضل بنتے ہیں پہلے پہل میں کاغذوں کا ناکارہ ٹکڑا تھی مجھے میرے مصنف نے بڑی محنت اور اپنائیت سے تحریر کیا اور پھر ناشر کتب یعنی پبلشر نے میرے اوراق کو جلد میں جوڑ کر بڑی مہارت کے ساتھ شائع کیا اور ایک خوبصورت کتاب کی شکل ادا کی.

تکمیل کے بعد میں کتابوں والی ایک بڑی دکان پر چلی گئی مجھے اپنی اہمیت پر فخر ہو رہا تھا اس کتابوں والی دکان کے بالکل سامنے ایک کھلونے اور ویڈیو گیمز کی دکان تھی دو مہینے گزر گئے میں دکان پر رکھی رہی مجھ پر گرد و غبار چڑھ گیا مجھے کسی نے خریدا ہی نہیں تھا لیکن ویڈیو گیم والی دکان پر روز بہت رش ہوتا تھا میں یہ دیکھ کر حیران رہ جاتی تھی کہ بچے کتابوں کو چھوڑ کر ویڈیو گیمز اور کھلونے خرید رہے ہیں وہ چیزیں خرید رہے ہیں جو ان کو تفریح کے علاوہ کچھ نہیں دیں گی اور بینائی بھی کمزور ہو جائے گی.

ایک مہینہ ہو گیا تھا لیکن مجھے کسی نے نہیں خریدا مجھ پر مٹی پڑ گئی تھی میں بہت پریشان تھی کہ لوگ علم سے دور کیوں ہو رہے ہیں ابھی میں یہ سوچ رہی تھی کہ اچانک مجھے ایک لڑکی کی اواز ائی جو میری طرف اشارہ کر کے کہہ رہا تھا کہ مجھے یہ کتاب چاہیے میں نے جب یہ سنا تو مجھے بہت خوشی ہوئی میں نے شکر ادا کیا ابھی بھی ایسے بچے ہیں جنہیں کتاب سے محبت ہے اس بچے نے مجھے خریدا اور گھر لے گیا .

میرے اوپر بڑی مٹی کو صاف کیا اس نے مجھے پڑھا اور مجھ سے حاصل ہونے والے سبق پر عمل بھی کیا اس کے سالانہ امتحان میں بھی میں نے اس کی مدد کی وہ جب بھی پریشان ہوتا میرا مطالعہ کرتا اور مجھے شیلف میں سنبھال کر رکھ دیتا اب وہ ڈاکٹر بن گیا ہے مجھے خوشی ہے میں اس کے کام ائی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *