اقوال زریں

منشیات کے بارے میں اسلام اور سائنس کا نقطہ نظر

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
اے ایمان والو¡ شراب اور جوا اور بت اور جوئے کے تیر سب گندے شیطانی کام ہیں۔ پس ان سے بچتے رہو تاکہ تم فلاح پاو۔ شیطان تو چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے تمہارے درمیان دشمنی اور نفرت پیدا کر دے۔ اور اطاعت کرو اللہ تعالیٰ کی اور اطاعت کرو رسول اللہ ﷑ کی اور محتاط رہو اور اگر تم نے رو گردانی کی تو جان لو کہ ہمارے رسول ﷑ کے ذمہ تو بس حکم پہنچا دینا ہے۔
(المائدہ ۔ 90،91،92)

سائنسی لحاظ سے سگریٹ کے دھوئیں میں 4000 سے زائد کیمیکلز ہوتے ہیں جن میں سے کم از کم 50 کارسینو جنز ہیں۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سموکنگ سے متعلقہ مسئلہ صرف پھیپھڑوں کا کینسر ہے۔ لیکن یہ بات درست نہیں۔ سموکنگ انسان کے جسم پر سر سے لے کر پاوں تک اثر کرتی ہے۔ سموکنگ سے گردوں ، اوورل کیویٹی ، لیرنکس ، چھاتی ، مثانہ اور پنکریاز میں بھی کینسر ہو سکتا ہے۔

نکو ٹین ایک طاقتور زہر ہے اور اسے ماضی میں حشرات کش کے طور پر بہت استعمال کیا گیا۔سموکنگ کے دوران جب یہ سانس کے ذریعے اندر جاتا ہے تو یہ سرکولیٹری سسٹم تک پہنچ جاتا ہے۔ اور آرٹریز کی دیواروں کو سخت کرنے کے ساتھ ساتھ دماغ کے ٹشوز کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ترقی یافتہ ممالک میں سموکنگ کی شرح کم ہوئی ہے۔ تاہم ترقی پزیر دنیا میں اس کی شرح 3.3 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی ہے۔

ایسے نان سموکرز جن کو گھر میں یا کام پر دوسروں کے دھوئیں کا سامنا ہو سکتا ہے ، وہ اپنے اندر دل کی بیماروں کا خطرہ 25 سے 30 فیصد اور پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ 20 سے 30 فیصد بڑھا لیتے ہیں۔ سموکنگ سے معاشرتی زندگی بھی متاثر ہوتی ہے۔ سموکرز کو معاشرتی نا پسندیدگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہر سال 31 مئی کو ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے منایا جاتا ہے۔

محمد کامران جماعت دہم

گورنمنٹ سیکنڈری سکول نور جگ والا ( 32220042 )

سکول نام:۔ گورنمنٹ گرلزہایئرسیکینڈری سکول لدھانہ لیہ

ایمس کوڈ:۔ 32230046

کلاس:۔ th-B8

نام طلبہ بسمہ الطاف

**اچھی باتیں**

1۔ یاد رکھیں کہ عقل مند کو عقل مند بےوقوف ہی بناتا ہے۔

2۔انسان کو انسان کی پہچان حیوان ہی کرواتا ہے۔

3.لفظوں کے تیر چلانے سے پہلے دیکھ لیجئے درست ہے بھی یا نہیں۔

4۔اپنی جیت پر فخر کرو غرور نہیں کیونکہ تمہیں جیت بھی کسے کے ہارنے پر ملتی ہے۔

5۔زہر سے کڑوہ وہ سچ ہوتا ہے جسے پینے کے بعد بھی انسان زندہ رہتا ہے۔

6۔دنیا ایسا لفظ ہے جسے پا کر انسان سب کچھ کھو دیتا ہے تو کیوں نہ سب کچھ کھونے کی بجائے اس دنیا کو ہی کھو دیا جائے۔

7۔کسی بھی چیز کو دیکھ کر خواہش کرو حسرت نہیں کیونکہ جو آپ کی نصیب میں ہے وہ بغیر ملے آپ اس دنیا سے نہیں جا سکتے۔

8۔ نیند آدھی موت اور موت مکمل نیند۔

9۔ اچھے دوست کا ہاتھ کبھی مت چھوڑنا خواہ وہ تمہیں چھوڑے۔

10۔کمزور ہے وہ شخص جو دوست نہ بنا سکے اور اس لیے بھی کمزور وہ شخص ہے جو بنا ہوا دوست کھو دے۔

11۔ زندگی کی سب سےسچی بات قبرستان کے باہر لکھی ہوئی تھی کہ منزل تو میری یہی تھی بس زندگی گزر گئ یہاں آتے آتے۔

12۔ خاموشی ایسا درخت ہے جس پر کڑوا پھل نہیں لگتا۔

13۔اپنی سوچ کو پانی کے قطروں کی طرح شفاف رکھوکیونکہ قطرےقطرے سے دریا بنتا ہےاور سوچ سے کردار۔

14۔نفرت کو ہزار موقع دو کہ وہ محبت بن جائے لیکن محبت کو ایک موقع بھی نہ دو کہ وہ نفرت بن جائے۔

15۔ اپنے اخلاق اور کردار سے لوگوں کو ایسے متاثر کرو جیسے سورج اپنی کرنوں سے ساری دنیا کو متاثر کرتا ہے۔

حب الوطنی

حب الوطنی کا مطلب وطن سے محبت ہے۔ یہ وہ محبت ہے جو ہر شخص کے دل میں وطن کے لئے ہونی چاہیے۔ یہ انسانوں کو ایک ہی ملک میں جسدِ واحد کی مانند زندگی گزارنے اور ہم وطنوں کے ساتھ ایثار و محبت سے پیش آنے کا تقاضا کرتی ہے۔ایک محب وطن اپنے وطن کو آنے والی ہر ایک آفت اور تباہی سے بچانے کی جستجو کرتا ہے۔اس شخص کی ہر وقت کوشش رہتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو محب وطن بنائے۔وہ ہمیشہ ان کاوشوں میں مصروف رہتا ہے جو اس کے وطن کے لئے مفید اور ترقی کا مواد ثابت ہوں۔ وہ کسی کو اپنے آزاد وطن میں غمگین اور افسر دہ دیکھنا برداشت نہیں کرتا۔ یہ سب کچھ اس کی وطن سے محبت کا تقاضاہے۔

شاعر نے پیارے وطن پاکستان کی حفاظت کے متعلق کیا خوب فرمایا:

؎ ہم لائے ہیں طوفان سے کشتی نکال کر

اس ملک کو رکھنا میرے بچو سنبھال کر

محمد حسین رضا کلاس ہفتم

گورنمنٹ ہائی سکول منڈی ٹاؤن لیہ

اقوا ل زریں

٭ اگر چاہتے ہو کہ تمہارا نام باقی رہے تو اپنے بچوں کو اچھے اخلاق سکھا ؤ۔

٭ ہا تھو ں کی لکیروں پر نہیں لکیر یں بنا نے والے رب پر بھروسہ رکھیں۔

٭ غصہ بھڑکتی آگ ہے، جو پی گیا اس نے آگ بجھائی اور جو ضبط نہ کر سکا وہ پہلے خود اس میں جل گیا۔

٭اپنی امید و ں کو چھو ٹا کرو، موت کے اچا نک آجا نے سے ڈ رو اور نیک کا م کر نے میں جلد ی کرو۔

٭ پلٹ کر جو اب دینا بیشک غلط ہے لیکن سنتے رہو تو لوگ بو لنے کی حد یں بھول جا تے ہیں!

٭ عقل جیسی کو ئی د ولت نہیں اور جہا لت جیسی کو ئی غر بت نہیں۔

نام: نشاء حمید

کلاس: نہم

گورنمنٹ گر لز ھا ئی سکو ل چک نمبر 250/ٹی ڈی اے

ایمس کوڈ: 32220071

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *