Screenshot_4

ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک گھر میں میا ں بیوی کی ہر بات پر ایک دوسرے سے لڑائی ہوتی رہتی تھی ۔میاں بیوی سے کہتا تھا کہ تم گھر کے کام تھیک سے نہیں کرتی  اور بیوی میاں سے کہتی تھی کہ تم   مجھے خرچ کرنے کے لیے پیسے نہیں دیتے اور دفتر کا کام بھی ٹھیک سے نہیں کرتے روز روز یہی بحث ہوتی رہتی تھی ۔ایک دن دونوں نے تنگ ہو کر ایک فیصلہ کیا کہ بیوی دفتر کا کام کرے گی اور شوہر گھر کا کام کرے گا  دونوں میں طے ہو گیا۔صبح بیوی جب دفتر گئی تو وہاں بہت ہی اہم میٹنگ تھی وہا ں کے آفیسر انگلش بول رہے تھے۔ اس کی بیوی کو ان کی کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی جس وجہ سے ان کے کام کا بہت نقصان  ہوا ۔گھر میں جب شوہر کھانا بنا رہا تھا تو اس نے سالن جلا دیا ۔سارے گھر میں سالن کے جلنے کی بو آرہی تھی۔شوہر نے گھر کا کوئی کام  بھی ٹھیک سے نہیں کیا اس طرح نہ دفتر اور گھر کا کام ٹھیک ہوا۔دفتر کے کام کا نقصان بیوی نے کیا ۔گھر کے کام کا نقصان شوہر نے کیا

نتیجہ:جس کا کام اسی کو سجھے

حمیرا امین  جماعت نہم

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 149 بی  ٹی ڈی اے ،لطیف ماڈل فارم (لیہ)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *